Live Updates

بیجنگ ، شہباز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ پاک روس تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں،ولادی میر پیوٹن پاک روس تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے، وزیر اعظم شہبازشریف کی گفتگو

منگل 2 ستمبر 2025 18:18

بیجنگ ، شہباز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کی ملاقات، ولادیمیر پیوٹن نے سیلاب سے ہونیوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز کی تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے سربراہی اجلاس کے بعد بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف اور ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، روسی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت قدرتی آفات کاسامنا ہے۔ولادیمیر پیوٹن کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ پاک روس تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے روس سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔دوران ملاقات روسی صدر نے شبازشریف کو ماسکو میں ہونے والے ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات