
سراج الدین عزیز کی نئی کتاب "کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز" کی شاندار رونمائی
عمر جمشید
منگل 2 ستمبر 2025
18:05
تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے لیے بنیادی خصوصیات قرار دیتے ہیں۔
(جاری ہے)
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، جناب جمیل احمد نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔ انہوں نے سراج الدین عزیز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کتاب کو بروقت اور اہم کاوش قرار دیا جو قیادت، ہیومن کیپیٹل اور گورننس جیسے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر جاوید جبار نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کتاب مصنف کی غیر معمولی فکری اور علمی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔ نہوں نے کہا کہ سراج الدین عزیز کی دسویں تصنیف "بلکل ایسے ہی ہے جیسے کرکٹ میں سنچری اسکور کرنا۔ " ان کے مطابق 87 مضامین پر مشتمل یہ کتاب ایک ہمہ گیر مطالعہ ہے جسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چھ سابقہ گورنرز نے بھی سراہا ہے۔
ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ کی ریکٹر ڈاکٹر ہما بقائی نے کتاب کو عملی اور علمی بصیرت کا امتزاج قرار دیا ، جو بیک وقت کاروباری افراد اور طلبہ دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔ چیئرمین پاتھ فائنڈر گروپ ڈاکٹر اکرام سہگل نے اس کتاب کو کارپوریٹ حکمتِ عملی کے لیے ایک رہنما دستاویز قرار دیتے ہوئے مصنف کی قیادت کو بحران کے دور میں یادگار قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر سراج الدین عزیز نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ،” آج کی قیادت کے لیے بصیرت کے ساتھ ساتھ ہمدردی بھی ناگزیر ہے۔ یہ کتاب ایسی حکمتِ عملیاں پیش کرتی ہے جو تجربے کو اصولی شمولیت کے ساتھ جوڑتی ہیں، تاکہ آنے والی نوجوان قیادت ایک پائیدار کارپوریٹ سفر تشکیل دے سکیں۔
مزید مقامی خبریں
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
-
محکمہ تعلیم کا انوکھا اقدام یونیسیف کو ماموں بنا دیا
-
چوہدری شجاعت حسین سیاسی وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔ چوہدری سالک حسین،چوہدری شافع حسین خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.