لیسکو کے تمام شعبہ جات کے آڈٹ کا فیصلہ

آڈیٹر جنرل پاکستان نے تمام شعبہ جات سے ریکارڈ طلب کر لیا

منگل 2 ستمبر 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) وفاقی حکومت نے لیسکو کے تمام شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آڈیٹر جنرل پاکستان نے تمام شعبہ جات سے ریکارڈ طلب کر لیا،لیسکو نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کوریکارڈ فراہمی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام اجلاسوں کی تفصیلات کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے ،گزشتہ سال میں منظور اور استعمال شدہ بجٹ کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں،بجلی کے بلوں کی مد میں بقایاجات کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

عدالتوں میں زیرسماعت کیسز کے متنازعہ بلوں کی رقوم کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ،ایک سال میں خراب میٹرز کی تبدیلی ،ری کنکشن کی دستاویزات بھی طلب کر لی گئی،لیسکو نے ملٹی ٹیرف کی بنیاد پر نیپرا سے منظور شدہ درخواستوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔