
چین، شمالی کوریا اور روس امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام
صدر شی جن ولادی میر پوٹن اور کم جونگ کو میر سلام پہنچا دیں‘آپ مل کرامریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں.امریکی صدر کا چینی صدر کے نام پیغام
میاں محمد ندیم
بدھ 3 ستمبر 2025
15:29

(جاری ہے)
بیجنگ میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 80 سال مکمل ہونے کی یاد میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا اس بڑی پریڈ کے دوران، کم جونگ ا±ن اور ولادی میر پوٹن شی جن پنگ کے ساتھ کھڑے تھے ایک غیر معمولی منظر میں صدر شی نے دونوں راہنماﺅں سے مصافحہ کیا اور تیانمن سکوائر پر بچھے ہوئے سرخ قالین پر چلتے ہوئے ان کے ساتھ بات چیت کی اس موقع پر پوٹن‘ شی کی دائیں اور کم بائیں جانب تھے پریڈ کا آغاز کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ دنیا آج بھی امن یا جنگ کے انتخاب کے دہانے پر کھڑی ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ چین کو روکا نہیں جا سکتا. اس تقریب پر سابق امریکی صدر ٹرمپ نے شدید ردِعمل دیا اور تینوں راہنماﺅں پر امریکہ کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جس وقت تم سب امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہو تو میری طرف سے ولادی میر پوٹن اور کم جونگ ان کو بہت بہت سلام پہنچا دینا روسی وزارت دفاع کے معاون یوری اوشاکوف نے روس کے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ الزام کہ روس، چین اور شمالی کوریا کے رہنما امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں ایک مذاق ہے. صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز بھی کہاتھا کہ وہ یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہ ہونے پر روسی صدر پوٹن سے انتہائی مایوس ہیں گذشتہ ماہ الاسکا میں پوٹن سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے ماسکو پر زور دیا تھا کہ وہ یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کرے تاہم اس کے برعکس روس نے کئیف پر حملے تیز کر دیے ہیں. ریڈیو شو ”سکاٹ جیننگز“ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں صدر پوٹن سے بہت مایوس ہوں ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات تھے لیکن اب میں واقعی مایوس ہوں تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ روس کو اس کے لیے کیا قیمت چکانی پڑے گی حالانکہ انہوں نے حال ہی میں دو ہفتے کی ڈیڈلائن دی تھی جو اسی ہفتے ختم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں کچھ ایسا کرنے جا رہا ہوں جس سے لوگوں کی زندگی بہتر ہو لیکن اس کی مزید وضاحت نہیں کی. بعد ازاں اوول آفس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے حال ہی میں پوٹن سے بات کی ہے؟ جس پر صدر ٹرمپ نے کہاکہ میں نے ایسی باتیں سنی ہیں جو بہت دلچسپ ہیں میرے خیال میں اگلے چند دنوں میں آپ کو اس کا علم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر پوٹن اور زیلنسکی امن قائم کرنے کے لیے ملاقات میں ناکام رہے تو اس کے نتائج ضرور ہوں گے.
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا سندھ میں نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ
-
چین، شمالی کوریا اور روس امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام
-
سیلاب کے باعث 3 ٹرینیں معطل‘ خانیوال سے فیصل آباد سیکشن بند‘ ٹرینوں کا رخ موڑنا پڑگیا
-
اسرائیلی فوج کی غزہ پر بم باری جاری‘چوبیس گھنٹوں میں 120سے زیادہ ہلاکتیں
-
دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی سمارٹ کوریڈور میں توسیع کا فیصلہ
-
جرمنی کی 200افغان مہاجروں کی درخواستوں پر غو رکرنے کی یقین دہانی
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں نمایاں پیشرفت
-
بھارت نے دریاﺅں میں مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب کے دریاﺅ ں میں طغیانی برقرار
-
سندھ ہائیکورٹ کا چیئرمین میٹرک بورڈ کے بیک وقت 2 سرکاری عہدے رکھنے پر فریقین سے جواب طلب
-
جی ایچ کیو حملہ، 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی
-
احتجاج کیس، پی ٹی آئی راہنماﺅں و کارکنوں کیخلاف کاروائی کا آغاز
-
کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، ذاتی رائے ہوسکتی ہے . سلمان اکرم راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.