Live Updates

ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے وکلا برادری کو آگے آنے ہوگا، ایڈووکٹ حسنین علی چوہان

بدھ 3 ستمبر 2025 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف انصاف لائرز فورم کراچی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور پی ٹی آئی ضلع کیماڑی کے سینیئر نائب صدر معروف قانون دان ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی انتہائی ضروری ہے۔ انصاف کے بغیر کوئی ملک یا قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے وکلا برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، ہمیں دنیا کی غلامی سے نکلنا ہوگا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ 78 برسوں میں ہم وہ ترقی نہیں کر سکے جو ہونی چاہیے تھی۔ ملک کی ترقی کے لیے سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ 78 برسوں میں صرف ایک لیڈر عمران خان پیدا ہوا ہے، جس نے ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر جدوجہد اور قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی جیسا شہر، جو صوبے کے ریونیو کا 97 فیصد ٹیکس دیتا ہے، بدقسمتی سے ہمیشہ کرپٹ عناصر کے حوالے کیا گیا۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اگر کراچی کو اس کی آبادی کے حساب سے سالانہ 880 ارب روپے فراہم کیے جائیں تو شہر کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹوٹی سڑکیں، خستہ حال انفراسٹرکچر، پانی کی قلت اور اسٹریٹ کرائم جیسے مسائل کراچی کے شہریوں کا مقدر نہیں ہو سکتے۔ ہم کراچی کو ترقی یافتہ شہر بنائیں گے، کیونکہ کراچی کا مینڈیٹ پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات