
بی این پی کے جلسے پر خود کش حملے میں 8کلو بارودی مواد استعال ہوا
؛ افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 15افراد شہید اور2 پولیس اہلکاروں سمیت 32زخمی ہوئے ہیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ
بدھ 3 ستمبر 2025 20:00
(جاری ہے)
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے گزشتہ شب کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی تفصیلات سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خود کش دھماکے میں 15افراد شہید ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے خود کش حملہ آور کی عمر 30سال سے کم تھی جس نے 8کلو بارود اٹھا رکھا تھا خودکش حملہ آور کے اعضاء اکٹھے کرلئے گئے ہیں تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی بلوچستان بھر میں دفعہ 144کے نفاذ کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی لیکن حکومت نے وقت کی پابندی کی شرط کے ساتھ اجازت دی تھی کہ جلسہ 3 بجے ہوگا اور مغرب سے قبل اختتام پذیر ہونا تھا جس کی پاسدرای نہیں کی گئی حکومت نے شہدا کے لئے فی کس 15لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی کے لئے 5لاکھ اور معمولی زخمی کیلئے 2 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے جلسے کی سیکورٹی پر 112پولیس اہلکار تعینات تھے جس کی وجہ سے حملہ آور جلسہ گاہ کے اندر نہیں جاسکا6ستمبراور بارہ ربیع الاول پر بھی 22تھریٹ ہیں جلسہ کرنے والوں کو حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں۔
اور خود کش حملہ آور دور تھا جلسہ کے منتظمین کو جو وقت بتایا گیا تھا اسکی پاسداری نہیں کی گئی معرکہ حق کے بعد ملک دشمن قوتیں پاکستان اور بلوچستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں 12گھنٹوں میں امن کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جلسہ جلوس کرنے والے انتظامیہ سے تعاون کریں آئندہ مغرب کے بعد کسی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اس وقت بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کو مد نظر رکھتے ہوئے تھرٹ اور فلڈ الرٹ جاری کیا ہے ہے نصیر آباد میں سیلاب کا خطرہ ہے اس لئے ہم نصیر آباد اور سبی میں پانی کی گزرگاہوں ، ندی نالوں میں قائم کی گئی تجاوزات کو ختم کرنے کا آغاز کردیا ہے تاکہ پانی کی روانی برقرار رہے اور علاقوں سمیت عوام کو پانی کے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں 100افراد مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے تھے حکومتی اقدامات کی وجہ سے اس سال کچھ نہیں ہوا واقعے میں 15افراد جاں بحق جبکہ 32زخمی ہوئے 22افراد بارہ ربیع الاول کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کا تھریٹ ہے بلوچستان بھر میں سیاسی شخصیات کی سیکورٹی کیلئے ایس او پی جاری کردیئے گئے ہیںحکومت اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کوئٹہ اور صوبے میں جاری روز مرہ کے پروگرام جس میں پولیو مہم ،افغان مہاجرین کا انخلا اور بارہ ربیع الاول کے پروگرام چل رہے ہیں انتظامیہ نے اس حوالے سے بہترین سیکورٹی انتظامات کئے ہیںاور بارہ ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں 100سے زائد سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں کوئٹہ میں 22حملوں کے پلان تھے جن کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنایا ہے تعلیمی اداروں میں 90سے زائد لوگوں اور 50 ڈاکٹرز کو مشتبہ ہونے پر فارغ کیا گیا ہے اس کے علاوہ اداروں کی جانب سے 7ارب روپے کی اسمگلنگ کرنے کی کوششیںناکام بنائی ہیںاور 3 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاونٹس 6ماہ میں حکومت نے بلاک کئے ان کا کہنا تھا کہ تربت کے اے سی کو اغوا کرنے والوں کی شناخت ہوچکی ہے اسی طرح اے سی زیارت کی بازیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں بہت جلد انہیں بازیاب کرالیا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
سیلاب زدگان کی بحالی بڑا چیلنج، مریم نواز جلد ریلیف پیکج کا اعلان کریں گی‘ عظمیٰ بخاری
-
جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے‘ بلاول بھٹو زرداری
-
آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دیدیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم
-
راولپنڈی؛ گھریلو جھگڑے پر دیورانی نے مبینہ طور پر جٹھانی کو آگ لگا کر قتل کر دیا
-
حکمرانوں کے پاس عوام کے پیسے اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، خالد مقبول
-
ر*جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد،2کروڑ کا صفایہ
-
سیلاب سے 500 ارب کا نقصان، امداد کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دیں گے‘ احسن اقبال
-
شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے
-
پاکستان کے استحکام کے خلاف سازشیں کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ذلت آمیز شکست دی جائے گی، خواجہ آصف
-
لاہور میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک
-
ورچوئل ایسٹ سروس فراہمی کیلئے لائسنسنگ کا آغاز، عالمی اداروں کو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بننے کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.