Live Updates

تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات بھلاکر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آناچاہیے ۔یوسف رضاگیلانی

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے باہمی اختلافات ایک طرف رکھ کر مشکل وقت میں سیلاب زدگان کی مددکے لئے آگے آناچاہیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کویہاں ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس اور یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید یوسف رضاگیلانی نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ آگے بڑھیں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے دل کھول کرکردارادا کرنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اگلے 24 گھنٹے ملتان اور مظفر گڑھ کے لیے سیلاب کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا 1500واں یوم ولادت مناتے ہوئے سیلاب زدہ لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے ،جس کے لیے حال ہی میں سینیٹ نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے کہ اس دن کوریاستی سطح پر منایا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے، رواں سال مئی میں پاک سرزمین پر بھارتی حملے کے بعد ہماری مسلح افواج نے بہادری کے ساتھ وطن کا دفاع کیا،پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے پہلے تحمل سے کام لیا اور بعد میں ناقابل فراموش طاقت سے دشمن کو منہ توڑجواب دیتے ہوئے آپریشن ”معرکہ حق“ میں" کامیابی حاصل کی اورپوری دنیا میں ارض پاک کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مارکہ حق میں ہمسایہ ملک چینی نعرے پرعمل کیا کم بولو اورزیادہ کام کرو۔انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے سندھ طاس معاہدہ (IWT) کو چیلنج کرنے کے بعد حملہ کیا تو ملکی سیاسی اور عسکری قیادت نے ثابت کیا کہ ہم ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران میڈیا کی مثبت اور ذمہ دارانہ رپو رٹنگ کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انجمن اسلامیہ ملتان (آج)چھ ستمبر کوحضورپاک حضور پاک کا1500,واں یوم ولادت کی خوشی جوش خروش سے منائےگی۔ انہوں نےمزید کہا کہ اگرہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات