
صدر مملکت کا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل اپ گریڈ ،جدید بنانے کے عزم کا اعادہ
نوجوان نسل، کو جدید خطرات کا مقابلہ حکمت، استقامت ،اتحاد کیساتھ کرنے کیلئے چوکنا و متحد رہنا ہوگا،شہداء کے خاندان ہماری عزت ،غازیوں کی قربانیاں مقدس امانت ہیں،کوئی بھی چیلنج ہمیں خودداری ،خودمختاری کے راستے سے منحرف نہیں کر سکتا، آصف زرداری
جمعہ 5 ستمبر 2025 21:05
(جاری ہے)
1965 کی قربانیوں کا جذبہ ایک لازوال روشنی بن چکا ہے، جو ہماری آئندہ نسلوں کو ہر آزمائش اور چیلنج کے دوران رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال 6 ستمبر معرکہ حق کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے ، جیسے 1965 میں ہماری بہادر افواج نے بے مثال حوصلہ اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، اسی طرح مئی 2025 میں بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے دوران ہمارے بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر بے مثال جرات اور جانفشانی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی صلاحیتیں اور زمینی، فضائی اور سمندری سطح پر جنگ کی تیاریاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، کیونکہ اس کی بنیاد عوام کے ازلی جذبے اور مسلح افواج کی غیر متزلزل عزم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سپریم کمانڈر میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل اپ گریڈ کرنے اور جدید بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ اس دور میں، جہاں ہائبرڈ اور پانچویں نسل کی جنگیں، غلط معلومات، پروپیگنڈا اور نفسیاتی آپریشنز کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم نہ صرف اپنی فوجی طاقت کو بڑھائیں بلکہ اپنے معلوماتی اور ابلاغی نظام کو بھی مستحکم کریں۔ ریاست کے ستون اور عوام، خاص طور پر ہماری نوجوان نسل، کو ان جدید خطرات کا مقابلہ حکمت، استقامت اور اتحاد کے ساتھ کرنے کے لیے چوکنا اور متحد رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے۔ اس کا منصفانہ حل، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو، خطے میں امن کا واحد راستہ ہے۔ مزید برآں، فلسطین کے دلخراش سانحے نے ہمیں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔ دنیا کو فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے لیے مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کیونکہ یہ ہی مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے اس یومِ دفاع و شہداء پر یہ عہد کریں کہ ہم ثابت قدم، باہمت اور متحد رہیں گے تاکہ شہداء کی قربانیوں کو توقیر ملے ، ہمارا دفاع ناقابل تسخیر رہے اور ہماری آئندہ نسلوں کو ایک مضبوط، خوشحال اور پرامن پاکستان ورثے میں ملے۔ شہداء کے خاندان ہماری عزت ہیں اور غازیوں کی قربانیاں ہماری مقدس امانت ہیں۔ ستمبر کا جذبہ ہمیشہ ہماری مسلح افواج کی بے خوفی اور ہماری قوم کی استقامت میں جھلکے گا۔ کوئی بھی چیلنج ہمیں خودداری اور خودمختاری کے راستے سے منحرف نہیں کر سکتا۔مزید قومی خبریں
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.