امریکاآئندہ سال جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 09:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جی 20 کااگلے سال لا سربراہی اجلاس امریکا کے شہر میامی کے مقام پر منعقد ہو گا۔تاس کے مطا بق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال امریکا کو اس اجلاس کی میزبانی کا اعزازحاصل ہو رہا ہے۔یہ فیصلہ امریکا کے لیے بین الاقوامی سطح پر سفارتی و اقتصادی اثرورسوخ بڑھانے کا ایک اہم موقع تصور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے جی 20 یا گروپ آف ٹوئنٹی کی بنیاد 15-16 دسمبر 1999 کو برلن میں رکھی گئی تھی۔ اس کا مقصد دنیا کی بڑی ترقی پذیر معیشتوں کو عالمی چیلنجز کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری میں شامل کرنا تھا۔یہ گروپ 19 ممالک پر مشتمل ہے، جن میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، جاپان، کینیڈا، روس، چین، بھارت، برازیل، میکسیکو، انڈونیشیا، آسٹریلیا، سعودی عرب، ترکی، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور ارجنٹینا اس کے علاوہ یورپی یونین اور حالیہ طور پر شامل ہونے والا افریقی یونین بھی اس کا حصہ ہیں۔