Live Updates

کمشنرطاہر حسین سانگی اور سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کا عاقل آغانی بند کا دورہ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 21:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی اور سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے عاقل آغانی بند کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ اور بند پر قائم جانوروں کے ہسپتال کا معائنہ کیا۔ آبی وسائل کے محکمے کے افسران نے کمشنر اور سابق وزیر کو صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ریلیف کیمپس میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ نے وزرا، فوکل پرسنز اور پارٹی رہنماو ں کو متحرک کیا ہے تاکہ عوام کی دیکھ بھال اور پانی کی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں کسی “سپر فلڈ” کا خطرہ نہیں ہے اور امید ہے کہ اگلے دو دنوں میں سیلابی پانی گڈو تک پہنچ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ دورے کر کے انتظامیہ کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات