یومِ دفاع و شہداء جنوبی وزیرستان میں عقیدت، احترام اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا

اتوار 7 ستمبر 2025 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) یومِ دفاع و شہداء جنوبی وزیرستان میں عقیدت، احترام اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا ۔شوال، دوسلی، وانا، چغمالئی، جنڈولہ، منزئی، آسمان منزہ، شکئی اور کیڈٹ کالج سپنکئی شہداء کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔

(جاری ہے)

دن کا آغاز نمازِ شکرانہ سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

قرآن خوانی کے بعد وطنِ عزیز کی سلامتی، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔عوام نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کے دفاع پر فخر کا اظہار کیا ۔عوام کے ہاتھوں میں قومی پرچم اور لبوں پر "پاکستان زندہ باد"کے نعرے تھے ۔یہ تقاریب عوام اور پاک فوج کے مابین بے لوث محبت اور یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔