نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کا 1500یوم ولادت ملک بھر کی طرح کراچی میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام، اجتماعی دعائوں سے ہوا،عید میلاد النبی کے موقع شہر بھر میں نعتیہ محافل، سیرت النبیؓ کانفرنسز کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں

اتوار 7 ستمبر 2025 12:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کا 1500یوم ولادت ہفتہ کو ملک بھر کی طرح کراچی میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام، اجتماعی دعائوں سے ہوا۔عید میلاد النبی کے موقع شہر بھر میں نعتیہ محافل، سیرت النبیؓ کانفرنسز کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں۔

جماعت اہلنست کے تحت جشن ولادت کا مرکزی جلوس میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا ۔مرکزی جلوس کی قیادت جماعت اہلسنت کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری اور دیگر علمائیکرام نے کی ۔جلوس اپنے روایتی راستے ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوا ۔جلوس کے راستے میں ایم کیوایم پاکستان۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک پاکستان ۔سنی تحریک۔برکاتی فانڈیشن ۔

المصطفی ویلفیئر سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے استقبالیہ کیمپس اور سیبلیں لگائی گئیں۔جلوس کے شرکا نے جشن ولادت کی مناسبت سے سبز پرچم اٹھارکھے تھے ۔جلوس کے شرکا نعت خوانی کرتے رہے ۔علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں لیاقت آباد ۔گلہبار ۔کورنگی ۔نیوکراچی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ربیع الاول کے جلوس نکالے گئے ۔جسمیں عاشقان مصطفی نے بھر پور شرکت کی۔

جلوس کے راستے کو کینٹینرز لگاکر بند کردیا گیا تھا۔جلوس اور جشن ولادت کانفرنس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔علاوہ ازیں جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں شہر کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیاجبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا۔شہر کی مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ فضائیں درود و سلام سے معطر رہیں۔جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں نیاز تقسیم کی گئی۔ شہر بھر میں گنبد خضرا کی تصاویر پینا فلکس، اونچی عمارتوں پر نعلین مبارک کے نقش مبارک لگائے گئے۔عید میلاد النبی کے موقع شہر بھر میں نعتیہ محافل، سیرت النبیؓ کانفرنسز کا انعقاد سمیت ریلیاں نکالی گئیں۔

جشن ولادتِ مصطفیؓ کی مناسبت سے مساجد میں محافل نعت، میلاد شریف، قصیدہ بردہ شریف،ختم درود پاک کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔مختلف علاقوں میں سیرت النبی کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ فرزندان اسلام نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلا د النبیؓ کے جلوس اور محافل میں شر کت کر کے پیارے مصطفیؓ سے والہا نہ عقیدت کا بھر پور اظہار کیا۔