) لائل پور میوزیم فیصل آباد میں بھی شہداء کی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں

اتوار 7 ستمبر 2025 19:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء) وملکی تاریخ کے روشن اور ولولہ انگیز دن یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہر بھر کی طرح لائل پور میوزیم فیصل آباد میں بھی شہداء کی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں ۔لائل پور عجائب گھر میں سجنے والی اس تقریب میں شہناز محمود،نبیلہ تبسم،ساجد ستار،پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ بازلہ وسٹاف سمیت دیگر نے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔

تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملک کی خاطر جان نثار کرنے والے جنگ ستمبر کے شہداء کو شمعیں روشن کر کے شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہناز محمود نے کہا کہ یوم دفاع تجدید عزم کا دن ہے کہ ملک کی سلامتی کا ہر قیمت پہ تحفظ کیا جائے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے،یہ دن دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے،انہوں نے کہاکہ جنگ ستمبر میں ہماری بہادر افواج نے قوم کے شانہ بشانہ رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر ثابت کر دیا کہ فوج اور ہر فرد وطن عزیز کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا ہے ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ بحیثیت فرد واحد بھی ملکی سلامتی و ترقی میں ایمانداری کے ساتھ اپنا اپنا کردار بخوبی نبھا کر ملک کا دفاع مضبوط بنائیں گیتقریب کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور ان کو سلام پیش کیا۔