علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی کے موقع پر مرکزی تقریب

اتوار 7 ستمبر 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی کے موقع پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب کا انعقاد وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت،جائیکا،قومی کمیشن برائے انسانی ترقی اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔وزیر مملکت وجیہہ قمر اور وفاقی سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب بھی شریک ہوں گے۔