صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں شرکت
پیر 8 ستمبر 2025 21:19
(جاری ہے)
انہوں نے شہباز بھٹی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن قائم کرنا انصاف، باہمی احترام اور ہمدردی پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ "اسلام کا اصل پیغام امن، برداشت اور پوری انسانیت کا احترام ہے۔ اس نوعیت کی کانفرنسیں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ویٹی کن کے سفیر نے کہا کہ مذاہب کے درمیان مکالمہ ناگزیر ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ پاکستان کی کوششیں دنیا کے لیے ایک مثبت مثال ہیں۔اٹلی کے سفیر نے کہا کہ اٹلی، پاکستان کی ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کی کوششوں میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ جب تنوع کا احترام کیا جائے تو یہ کسی قوم کی اصل طاقت بن جاتا ہے۔وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت پاکستان مذہبی تعلیمات اور بانیانِ قوم کے وڑن کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ہم سب مل کر عدم برداشت اور انتہاپسندی کو شکست دیں گے۔ کانفرنس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ تمام شرکاء امن، اتحاد اور مذاہب کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.