رسول اکرمﷺ کی ذات اقدس ہی نقطہ اتحاد ہے، سردار عبدالرحیم

متحدہ علماء محاذ ،فنکشنل علماء مشائخ کے زیر اہتمام مولانا محمدامین انصاری کی میزبانی میں وحدت امت سیمینار سے مذہبی سیاسی رہنمائوں کا خطاب

پیر 8 ستمبر 2025 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)متحدہ علماء محاذپاکستان اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل علماء مشائخ ونگ کے زیر اہتمام بسلسلہ ہفتہ وحدت 18واں سالانہ وحدت امت سیرت مصطفی ﷺ کی روشنی میں سیمینار مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی ،فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم کی زیر صدارت مقامی ہال گلشن اقبال میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ سیاسی زعماء تاجر، صحافی ،دانشور و ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

سردار عبدالرحیم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ رسول اکرمﷺ کی ذات اقدس ہی نقطہ اتحاد ہے عقیدہ ختم نبوتؐ و ناموس رسالتؐ پر ہماری جانیں قربان ہیں ۔ اسلام و ملک کے دشمن باغیان ختم نبوت قادیانیوں کا ہر سطح پر تعاقب اور مقاصد پاکستان کا تحفظ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

استعماری قوتوں کے خلاف وحدت امت ہی پیغام رسالت ہے۔متحدہ علماء محاذ کے بانی سربراہ ،فنکشنل لیگ علماء ونگ سندھ کے صدر مولانا محمدامین انصاری نے شہدائے ختم نبوت و قائدین و شہدائے مقاومت فلسطین ، شہدائے 6ستمبراور افواج کو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اور امن و وحدت پر زور دیا۔ مقررین نے بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینی کے ماہ مقدس ربیع الاول میں ولادت رسولؐکے موقع پر ہفتہ وحدت منانے کے دوراندیشانہ فرمان کا خیر مقدم اور اسے وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ۔ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ،نسل کشی، غذائی بندش کی مذمت اور 7ستمبر یوم ختم نبوت پر قادیانیوں کی جانب سے شارع فیصل پر اپنی مخصوص شناخت کے جھنڈوں کی تقسیم پر تشویش کا اظہار اور فوری کارروائی کامطالبہ کیا۔

سیمینار سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میرا تعلق ایسی جماعت کے ساتھ ہے جس کے بانی قائد سید ابوالاعلیٰ مودودی کو ناموس رسالت کے تحفظ کی پاداش میں قید و بند و سزائے موت سنائی گئی، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ سنگین صورتحال پر عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی ، اسرائیلی، امریکی عزائم اور ابراہیمی منصوبہ کی تقویت کا باعث بن رہی ہے، ہم کسی صورت حمایت فلسطین سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

جمعیت علمائے اسلام شیرانی کے مرکزی نائب امیر علامہ محمود الحسینی نے کہا کہ مسلکوں ،قومیتوں ،عصبیتوں میں منقسم ہو کر ہم کبھی عالمی استعماری دشمن قوتوں پر غالب و فتح یاب نہیں ہوسکتے۔امت واحدہ کے قرآنی فکر و نظریہ کو اپنا کر غلبہ اسلام ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔ متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین ،جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی نے کہا کہ اسلام و ملک کے باغی قادیانیوںکی اشتعال انگیز غیر آئینی منفی سرگرمیوں اور اسرائیل کے حمایت کاروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید محمد عقیل انجم قادری نے کہا کہ اب سب ہی بلاامتیاز مسلک میلاد رسولؐ پر خوشی اور وحدت امت کا اظہار کررہے ہیں۔ فلسطین پر اسرائیل نے خون آشام قیامت خیز کربلا جیسے مظالم کی تاریخ بپا کررکھی ہے۔ مسلم حکمران ایران جیسی جرأت و کردار اداکریں۔خاکسار تحریک کے مرکزی امیر ڈاکٹر حکیم سید علی نصر عسکری نے کہا کہ پاکستان کا قیام ہمارے قائدین و کارکنان کی عظیم قربانیوں و حریت کا ثمر ہے جس کے نتیجے میں انگریز اور اس کے نمک خوار قادیانیوں کا قلع قمع ہوا ، ختم نبوت و مقاصد پاکستان کے تحفظ کیلئے آج بھی صف اول کا کردار اداکرنے کیلئے کمر بستہ ہیں۔

محاذ کے وائس چیئرمین علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ ہماری بقاء و ملکی امن و استحکام امت واحدہ بن کر رہنے میں ہے۔ محاذ و فنکشنل علماء مشائخ کے صوبائی رہنماشیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائودنے کہا کہ ہفتہ وحدت سے بین المسالک ہم آہنگی اور امن و یکجہتی کو فروغ مل رہاہے۔ محاذ کے مرکزی نائب صدر علامہ ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی نے حروں کے روحانی پیشوا سورھیہ بادشاہ شہید کی انگریز کے خلاف جدوجہد آزادی اور عظیم قربانیوں کو سیرت نبویؐ کے جہادی پہلو کو اجاگر کرنے سے تعبیر کیا،مسالک کے بجائے اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور اس پر عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

جمعیت علمائے اسلام (س)کے مرکزی رہنما علامہ خواجہ احمد الرحمن یار خان نے کہا کہ ہمارے اسلاف علمائے حق اکابرین علمائے دیو بند نے ہمیشہ اتباع سنت ،ناموس رسالت و اصحاب رسول و اہل بیت اطہار اوروحدت امت ، امن و یکجہتی اور ظلم و ناانصافیوں کے خلاف حق کی خاطر حریت و جرأت کیلئے ملک و قوم کی صحیح سمت رہنمائی کی ہے۔سیمینار سے پاسٹر عمانوئیل صوبہ، متحدہ علماء محاذ کے نائب صدر علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، پاک سول سولجر موومنٹ علماء مشائخ کے صدرمولانا مفتی وجیہہ الدین، فنکشنل لیگ علماء مشائخ و محاذ سندھ کے چیئرمین، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیرعلامہ مفتی عبدالغفور اشرفی، محاذ کے نائب صدر علامہ سیدسجاد شبیر رضوی، پاکستان نظریاتی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی کنوینئر مولانا حافظ محمد ابراہیم چترالی ،محاذ کے صوبائی رہنما استاذ القرأ مولانا قاری محمد اقبال رحیمی،مرکزی علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ عبدالماجد فاروقی،مفسرقرآن علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، مدرسہ قاسمیہ جامع مسجد صدیق اکبر گلستان جوہر کے مہتمم جے یو آئی شرقی کے سربراہ علامہ عزیز احمد نوتیزئی،علامہ پروفیسر کاشف شمسی، پاکستان نظریاتی پارٹی کراچی کے انفارمیشن سیکریٹری محمد عکاشہ، بین المذاہب ہم آہنگی فورم کراچی کے صدر علامہ مفتی علی المرتضیٰ ، مرکزی جماعت اہلحدیث کراچی کے صدرعلامہ مرتضیٰ خان رحمانی، اتحاد امت مشن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی ،فنکشنل علماء مشائخ ونگ سندھ کے رہنمامفتی اسد الحق چترالی، مولانا مفتی اکبر شاہ ہاشمی ، استاذ الحدیث مولانا عبدالعلیم اثر سواتی ، پروفیسر حافظ عبدالماجد انصاری(مسرور بیس کالج)، پاکستان حمد و نعت کونسل کے صدر عافیہ موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما قار امام حسین ہمدم، جامعہ کراچی طالب علم رہنما محمد ربیط اللہ خان،میڈیا پرسن عمران حبیب، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کراچی کے صدر، فنکشنل علماء مشائخ ونگ سندھ کے ممبر مولانا فہیم الدین انصاری، ،فنکشنل لیگ علماء مشائخ سندھ کے رہنما مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک،صوفی راشد ، محمد مبین انصاری، تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سردار وقاص کڑلال، سماجی رہنما محمد صفیان انصاری، جامع مسجد اشرف لیاقت آباد کے مہتمم ، جامع مسجد فاروق اعظم و مدرسہ جامعہ حفصہ للبنین والبنات منگھوپیر کے بانی سربراہ علامہ اظہر فاروقی، تنظیم اسلامی کے رہنما ممتاز مذہبی اسکالر مولانا مفتی سعید احمد الحسینی، متحدہ علماء محاذ یوتھ ونگ کے رہنما موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا، سیمینار میں عالمی شہرت یافتہ قاری فیصل محمود وڑائچ (سچ ٹی وی) محاذ کے صوبائی رہنما مولانا قاری محمد اقبال رحیمی کے صاحبزادے حافظ احمد اقبال اور پاکستان نظریاتی پارٹی ضلع شرقی کے صدر حافظ عبدالہادی چترالی نے اپنی خوبصورت مسحور کن آواز میں تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی جبکہ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی،بزم مدحت مصطفیﷺکے چیئرمین مولانا مفتی رفیع اللہ رفعت ،اے این آئی کے ڈپٹی کنونیئر محمد ایاز قادری،شاہ حسین الدین رحمانی نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

سیمینار کے اختتام پر علماء مشائخ فیڈریشن سندھ کے چیف آرگنائزر پیر طریقت علامہ سید شاہ محمد ارشد حسین ہاشمی کاظمی اشرفی نے ملکی امن و استحکام ،فلسطین و کشمیر ، افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔