وادیء لیپہ کے عوام لائن آف کنٹرول دفاع پاکستان کا مضبوط قلعہ اور بہادر افواج کا ہراول دستہ ہیں،غلام محمد صفی

منگل 9 ستمبر 2025 16:10

وادیء لیپہ/ مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)کل جماعتی حریت کانفرنس نے آل پارٹیز الائنس وادء لیپہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو بنیادی انسانی ضروریات کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے لیپہ ٹنل کے میگا پراجیکٹ،مخصوص جغرافیائی،موسمی، سرحدی صورتحال ممکنہ بھارتی جارحیت سے انسانی زندگیوں کو تحفظ دینے کیلئے بنکرز، برتھواڑ گلی، لیپہ ویلی دفاعی سڑکیں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیرات، سیاحت کے فروغ،صحت،تعلیم کی سہولیات سمیت بنیادی انفراسٹرکچر پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا اپنے کامیاب ترین چار روزہ دورہ لیپہ اور دفاع پاکستان ریلی کے بعد پیپلز سیکرٹریٹ مین بازار لیپہ میں پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ٹکٹ ہولڈر حلقہ سات شوکت جاوید میر کی طرف سے پیش کئے گئے متفقہ عوامی چارٹر آف ڈیمانڈ پر دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہا کہ وادء لیپہ کے عوام لائن آف کنٹرول دفاع پاکستان کا مضبوط قلعہ اور بہادر افواج کا ہراول دستہ ہیں وادء لیپہ وادء نیلم سمیت سرحدوں پر بسنے والے خوادار کشمیری عوام نے پندرہ سالوں تک نہتے بھارتی گولہ باری کا مقابلہ کیا ان گنت مرد و خواتین نوجوانوں کو شہید اور سیکڑوں انسانی جانوں کو اپاہج کر کے انکی املاک کو تباہ برباد کر دیا بزرگ حریت رہنما غلام محمد صفی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے بھی عوامی ضروریات زندگی کی فراہمی پر توجہ مبذول کروائیں گے جتنا ہمارا دفاع مظبوط ہو گا افواج پاکستان کو اخلاقی افرادی قوت کی حمایت حاصل ہو گی اتنی بھارت کی کمزوری اور تحریک مظبوط منظم ہو گی اور اسے تقویت ملے گی حریت کانفرنس عوام کے دکھ درد مسائل و مطالبات کو احسن انداز میں ہر فورم پر اجاگر کرے گی کیونکہ وہ بدترین بھارتی سفاکیت ریاستی دہشت گردی قتل و غارتگری کا تین نسلوں سے مقابلہ کر رہی ہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوے لاکھ انسانوں کو بنیادی حقوق ہی میسر نہیں جو حق کی بات کرتا ہے اسے گولیوں سے چھلنی کر دیا جاتا ہے نہ بھارت خونریزی سے باز آئے نہ نہتے پرامن آزادی پسند کشمیری عوام نے سب کچھ قربان کر کے اپنے حق خودارادیت کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ جدوجھد جاری رکھی اور تاریخ عالم میں ایک درخشندہ باب کا اضافہ کر دیا اسی لئے ہمارا دوٹوک مؤقف ہے کہ پاکستان اور بھارت کا موازنہ خودکشی اور قومی بربادی کے مترادف ہے غلام محمد صفی نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے صف اول میں برسر پیکار رہنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انکی اور پیپلز پارٹی کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا شوکت جاوید میر نے حریت کانفرنس کو دونوں اطراف کے کشمیری عوام کا متفقہ پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے انکے دورہ لیپہ ویلی پر انکا شکریہ ادا کیا اور پیپلز سیکرٹریٹ امد پر انکا پرتپاک خیر مقدم کیا دورہ لیپہ ویلی کے دوران عوام علاقہ نے حریت کانفرنس کے قائدین کا جا بجا شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اپنے غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا پیپلز سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر حریت کانفرنس کے قائدین غلام محمد صفی مشتاق السلام زاہد اشرف اشفاق مجید میر زاہد صفی تنزیل حسین کے ہمراہ ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان ممبر لوکل کونسل صدیق احمد شیخ عبد الرحمن ساغر سمیت پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کارکنوں اور عوام علاقہ بلدیاتی ممبران تحصیل انتظامیہ تاجروں طلباء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے زعماء کی بڑی تعداد موجود تھی اس سے قبل وادء لیپہ کی معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیت خورشید میر کی جانب سے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس کے ساتھ ہی انھوں نے کرناہ پریس کلب اور لیپہ پریس کلب کا دورہ کیا اور تحریک آزادی کشمیر پاکستان کی بھرپور حمایت فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور عالمی سطح پر ہونے والی سفارتی پیش رفت پر اظہار خیال کیا کنوینئر حریت کانفرنس نے پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں و کشمیر فلسطین کی آزادی شھدائے کشمیر افواج پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کیلئے بھی خصوصی دعا کی-