Live Updates

عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

سابق وزیراعظم کی 9 مئی، اقدام قتل اور احتجاج کے مقدمات میں 7 اکتوبر تک ضمانت میں توسیع کی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 ستمبر 2025 15:24

عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 ستمبر ۔2025 ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 6اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے سابق وزیراعظم کی 9 مئی، اقدام قتل اور احتجاج کے مقدمات میں 7 اکتوبر تک ضمانت میں توسیع کی گئی ہے جبکہ بشری بی بی کی توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں کے مقدمے میں ضمانت میں توسیع کی گئی ہے. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں سنایا جاسکا جبکہ عمران خان کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہوسکے عدالت کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ سنایا جائے گا واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف تھانہ ترنول، کراچی کمپنی کوہسار و دیگر تھانوںمیں مقدمات درج ہیں. 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات