پنجاب میں ہولڈنگ اور خیبرپختونخواکی سرحدوں پرپابندی کی وجہ سے آٹے وگندم کی قیمتوں میں اضافہ ہو ،ظاہر شاہ طورو

منگل 9 ستمبر 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)صوبائی وزیر خوراک ظاہرشاہ طورونے کہاہے کہ صوبے میں آٹاوگندم کی نرخوں میں اضافہ ہواہے گندم واٹے کی قیمتیں پورے ملک میں چالیس سی58فیصداورکے پی میں 68فیصدتک بڑھی ہیں ۔سرکاری اداروں کے اجلاسوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب میں ہولڈنگ اور خیبرپختونخواکی سرحدوں پرپابندی کی وجہ سے آٹے وگندم کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخوراک نے کہاکہ کے پی خود1.472ملین میٹرک ٹن گندم پیداکرتاہے جبکہ3.8ملین میٹرک ٹن ہمیں آٹے یاگندم کی شکل میں پنجاب سے آتاہے صوبے میں صرف 17فیصدآبادی اپنے گندم سے مستفید ہورہی ہے صوبے کے پاس اختیارنہیں کہ وہ گندم درآمدکرسکے اس مرتبہ پنجاب نے آئین کے آرٹیکل151کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی اضلاع میں اضلاع سطح پر نوٹیفکیشن کرکے گندم پرپابندی لگائی،خیبرپختونخواسیلاب ودہشتگردی سے متاثرہ صوبہ ہے اس طرح اقدامات سے عوام میں بے چینی پیداکردی گئی ہے،صوبہ کے پاس ایک ہی آپشن رہتاہے وہ ہے پاسکو،اگرپاسکو کی طرف جاتے ہیں توپانچ چھ ارب روپے کا نقصان اٹھاناپڑے گا پاسکواگرہمیں تین ہزار900والی ریٹ پرگندم مہیاکرے اور اس بابت وزیراعظم سے بات کی جائے کہ وہ پاسکوسے اسکی منظوری لے تب صوبہ کی مشکلات کم ہوسکتی ہے،سیکرٹری فوڈپنجاب اورمرکزی حکومت سے رابطہ میں ہیں پنجاب نے فیصلہ کیاہے کہ وہ پانچ ہزار میٹرک ٹن ماہانہ صوبہ خیبرپختونخواکوآٹا سپلائی کرے گالیکن ایک لاکھ روپے رشوت کے طور پر فی ٹرک سے لیاجارہاہے اسکاکون ذمہ دار ہے ضرورت کے مطابق پاکستان میں گندم کاذخیرہ موجود ہے پھرکیوں ہم گندم خریدیں فیصلہ کیاہے کہ ہم گندم نہیں خریدیں گے 14ہزار500میٹرک ٹن صوبہ کی روزانہ کی ضرورت ہے اسوقت ہماری ضروریات کا5.1،پنجاب میں 8.6،سندھ میں 20اوربلوچستان میں 1.2فیصد ذخائرموجود ہوتے ہیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ کے پاس دس فیصد تک ذخائرہونے چاہئے،سپیکرکے استفسارپروزیرخوراک نے بتایاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے عوام گندم کھاتے ہیں جسکی مقدار سالانہ 124کلوگرام فی بندہ ہے۔