
وفاقی وزیر محمد معین وٹوسے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،پاکستان کے آبی مسائل، سیلابوں کے خطرات، پانی کے وسائل کے تحفظ اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
منگل 9 ستمبر 2025 20:00
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھتے ہوئے سیلاب، گلیشیئر کے پگھلنے، غیر متوقع بارشوں اور پانی کی کمی جیسے سنگین مسائل کو حل کرنے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں، عالمی بینک اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان قریبی اور مربوط تعاون نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف انفراسٹرکچر کی تعمیر ہی کافی نہیں بلکہ مؤثر پالیسی سازی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور پانی کے وسائل کے بہتر انتظام کے ذریعے ہی پائیدار نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔مسکرِم برہانے نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر رابطہ اور منصوبہ بندی کے ذریعے ایسے مسائل کو کم کیا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیرمعین وٹو نے بتایا کہ نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان IV میں ایسے اقدامات شامل ہیں جو عالمی بینک کے پروگرام سے ہم آہنگ ہیں۔ عالمی بینک نے یقین دلایا کہ وہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ ڈھانچے کی مرمت اور مضبوط انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مکمل تعاون کرے گا۔ملاقات میں زرعی پانی کے بہتر استعمال اور ضیاع کم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ 2030 تک پانی کے ضیاع میں 33 فیصد کمی نیشنل واٹر پالیسی کا ہدف ہے۔ دونوں فریقین نے طے کیا کہ آئندہ ملاقاتوں میں پانی کے مؤثر استعمال اور بہتر انتظام کے لئے عملی منصوبے بنائے جائیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا
-
بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے ،اب پنجاب میں شدید بارش کا امکان نہیں ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
-
وزیر خوراک خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں گندم و آٹے کی صورتحال کا جائزہ اجلاس
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور
-
خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
-
غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
-
بشری بی بی علیل ہیں،شدت سے آنیوالے چکر سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں ‘ مسرت چیمہ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
-
گورنر ہاو س میں جشنِ عید میلادالنبی ؐکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے
-
جھنگ قتل کیس: سزائے موت پانے والا قیدی 13 سال بعد بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.