نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دوحہ پر اسرائیلی حملہ کی شدید مذمت

منگل 9 ستمبر 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ شہریوں اور خودمختار ریاست کی سرزمین کو نشانہ بنانا سنگین جارحیت ہے۔ پاکستان ان حالات میں قطر کے عوام اور ریاست کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔