چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سےعراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محنّد غالب محمد رادی الاسدی کی ملاقات

جمعرات 11 ستمبر 2025 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سےعراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محنّد غالب محمد رادی الاسدی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں معززین نے عالمی اور علاقائی جغرافیائی تزویراتی منظر نامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔