Live Updates

بھارت میں ہندوتوا جنون نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

بھارتی سپریم کورٹ میں ایشیا کپ کاپاک بھارت میچ منسوخ کرانے کیلئے درخواست دائر

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:18

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)بھارت میں ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے جنون نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 14ستمبر کو دبئی میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی 20میچ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپریم کورٹ میں اروشی جین کی سربراہی میں 4لا ء اسٹوڈنٹس کی جانب سے عوامی مفاد کی ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں پہلگام حملے اور نام نہاد آپریشن سندھور کا حوالہ دیا گیااور دلیل دی گئی ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد "قومی وقار اور عوامی جذبات سے مطابقت نہیں رکھتا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرکٹ کو قومی مفاد، شہریوں کی جانوں اور مسلح افواج کی قربانیوں پر فوقیت نہیں دی جاسکتی۔ساتھ ہی درخواست گزاروں نے نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025کے نفاذ کی بھی استدعا کی ہے، درخواست وکلا سنیہا رانی، ابھیشیک ورما اور محمد انس چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات