پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم جدوجہد کا عملی نمونہ ہے، چوہدری انوارالحق

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بانی پاکستان قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم رہنما تھے۔

(جاری ہے)

بابائے قوم کی برسی پر اپنے پیغام میں چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم جدوجہد کا عملی نمونہ ہے،قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندوئوں اور انگریزوں کی سازشوں کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے دو مرتبہ سرینگر کا دورہ کیا،قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ قائد اعظم کا قول کام ،کام اور کام ہر نوجوان کے دل میں ہونا چاہیے،اللہ پاک قائد اعظم محمد علی جناح کے درجات بلند فرمائے۔