Live Updates

ملتان،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی 11 ستمبر بروز جمعرات بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات منایا گیا۔اس سلسلے میں مختلف تنظیموں،سرکاری اداروں،سکول،کالجز اور سول سوسائٹی کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،تاجر تنظیموں، سیاسی و سماجی شخصیات ،اساتذہ اور طالبعلموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ملتان سمیت ڈیرہ غازی خان،راجن پور،فاضل پور،جام پور،لیہ اور دیگر علاقوں میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔شرکاءکا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے بکھرے ہوئے مسلمانوں کو متحد کر کے انہیں شناخت دی اور الگ وطن حاصل کیا،مسلمانان ہند کے حقوق اور آزادی کےلئے انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ کی کتابوں میں سنہری لفظوں میں بیان کیا جاتا رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملکی سلامتی،ترقی، یکجہتی اور سیلاب زدہ علاقوں کےلئے خصوصی دعائیں بھی کرائیں گئیں۔واضح رہے کہ محمد علی جناح نے 11 ستمبر 1948ءکو 71 سال کی عمر میں وفات پائی۔پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے طور پر انہوں نے اپنی حکومتی پالیسیوں کی کامیابی کےلئے جدوجہد کی اور لاکھوں لوگوں کی بہبود اور آباد کاری کےلئے کام کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات