Live Updates

اسرائیل کا قطر پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،سردار یعقوب خان ناصر

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:30

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر سے سا بق وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود نے ان کی رہائشگاہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء کے لیےسیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ملک میں بغاوت اور سیاسی عدم استحکام کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہمیں پارلیمنٹ کے فلور پر اپنا بیانیہ دینا چاہیے،ملک میں حالیہ سیلاب نے معشیت کو شدید دھچکہ پہنچا یاہے، اس مشکل کی گھڑی میں ہمیں سیاسی اختلاف ایک جانب رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے ۔

انہوں نے اسرائیل کا قطر پر حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کرکے اسرائیل کے خلاف اقدامات کرے، آج دنیا کو کھل کر میدان میں آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیےورنہ یہ صیہونی ریاست ایک ایک کرکے تمام عرب اور دیگر اسلامی ممالک پر جنگ مسلط کرسکتا ہے۔ سردار یعقوب خان ناصر نے وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کے بروقت قطرکے دورے کو سراہا ۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات