ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کو اپنے اپنے علاقوں میں بنائی جانے والی عمارتوں کا کمپیوٹر ائزڈ ڈیٹا مکمل کرنے کی ہدایت

:ملک بھر میں مردم شماری سمیت مکان شماری اور دیگر قانونی کاروائیوں کو مکمل کرنے کے کمپیوٹرائزڈ سروے کیلئے اقدامات جاری

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:40

ٴسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) محکمہ شماریات حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں مردم شماری سمیت مکان شماری اور دیگر قانونی کاروائیوں کو مکمل کرنے کے کمپیوٹرائزڈ سروے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بنائی جانے والی عمارتوں کا کمپیوٹر ائزڈ ڈیٹا مکمل کرے تاکہ ملک بھر میں مردم شمار اس میں مکان شماری اور اسی طرح دیگر معلومات کو کمپیوٹرائزڈ کر کے دستاویزی قانونی شکل میں تشکیل دی جا سکے اس سلسلہ میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے صوبہ سمیت ملک بھر میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کے ریکارڈ کو مرتب کیا جا رہا ہے جس میں صوبہ پنجاب میں پیرا فورس کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے اور تمام جائیداد رکھنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی جائیدادوں کو کمپیوٹرائزڈ کروائیں تاکہ دوران سروے انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ پاکستان بھر میں ایسی جائیدادیں بھی موجود ہیں جن پر کمرشل یا رہائشی عمارتیں تعمیر ہیں مگر انہیں سفیدہ پلاٹ ظاہر کیا گیا ہے جس سے خزانے کو نقصان ہو رہا ہے حکومت کی جانب سے ایسی عمارتوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔