ؓ8ستمبر کو بلوچستان میں ہونے والا کامیاب پہیہ جام اور شٹر ڈان ہڑتال حکمرانوں کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم تھا

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:25

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں آٹھ ستمبر کے احتجاج کے دوران پرامن مظاہرین پر تشدد کیخلاف پشین میں پشتونخو املی عوامی پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام میڈیا ہاوس پشین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدال ، حاجی اکبر خان ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر شاہ نواز کھرل اور اے این پی کے ملک صادق کاکڑ نے کہا کہ 8 ستمبر کو بلوچستان میں ہونے والا کامیاب پہیہ جام اور شٹر ڈان ہڑتال حکمرانوں کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم تھا۔

کامیاب ہڑتال کے ذریعے عوام نے حکمرانوں اور وفاقی پالیسی سازوں کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت تاجر برادری نے بلوچستان بھر میں ہڑتال کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔۔ اٹھ ستمبر کو حکمرانوں کی ایما پر ہماری لیڈر شپ اور کارکنوں پر انسو گیس، تشدد اور لاٹھی چارج کیا گیا ۔

۔۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کہ پشین شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔۔ دن دہاڑے لوگوں سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھینی جا رہی ہیں۔۔ ڈسٹرکٹ کے عوام اراضیوں پر سرکاری قبضہ اور الاٹمنٹ ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اٹھ ستمبر کو پرامن مظاہرین پر تشدد کے خلاف کل صبح بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا