پاکستان رینجرزسندھ کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون کا سلسلہ جاری

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) پاکستان رینجرز (سندھ)کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کو ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پردوران اسنیپ چیکنگ مضر صحت گٹکا /ماوا کی خرید وفروخت میں ملوث 6ملزمان حیات اللہ ولد نصیب اللہ، سراج الدین ولد جلال الدین، عبدالجیل ولد عبدالحیی، ثمر عباس(معطل پولیس کانسیٹبل) ولد عبدالغفور، محمد خان ولد محمد حسن اور محمد یوسف ولد عبدالعلی کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 48بیگز (528کلو گرام) چھالیہ، تین عدد کاریں، ایک موٹر سائیکل،متعدد جعلی نمبرزپلیٹس، 6عد د موبائل فونز اور نقدی بر آمدکرلی۔

برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

(جاری ہے)

پاکستا ن رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔گرفتار ملزمان کو بمعہ چھالیہ اور دیگر برآمدہ شدسامان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔