Live Updates

کراچی والوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کب تک ہوتارہے گا،سلیم عطاری

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن ،سرجانی، قائدآباد،لیاری، رنچھوڑلین،کھارادر،لیاقت آباد،گولی مار،مچھرکالونی ،بکراپیڑی ،میمن گوٹھ ،عیسیٰ نگری ،لاسی پاڑہ کادورہ کیابارش کے بعد پیداہونے والی صورت حال کاجائزہ لیااورعوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بارش کی پیشگی اطلاعات حکومت اورشہری انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجودکہیں عملی اقدامات نظر نہیں آئے کھلے ہوئے مین ہولزموت کے کنوئیں بنے ہوئے ہیں،بارش کے پانی کی نکاسی کا کوئی نظام نہیںجس کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیداہوئی سڑکیں،گلیاں تالاب کامنظر پیش کررہی ہیں یہی گندہ پانی قبرستان،مساجد،تعلیمی،صحت کے مراکز اورگھروں میں داخل ہورہاہے،ٹوٹی سڑکوںپرجمع پانی گھنٹوں ٹریفک جام کے سبب بناہواہے شاہرائے بھٹوسمیت کئی نئی تعمیرشدہ سڑکیں پانی کے ریلے بہہ گئی جو شہر وفاقی وصوبائی حکومت کواتنی آمدنی کماکردیتا ہے اُس کے ساتھ ایسا سلوک شرم ناک ہے، کاروباری مراکز بھی پانی میں ڈوبے رہے جس سے اربوں روپے کانقصان ہواہے ،کراچی والوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کب ہوتارہے گا کب تک بارش کے بعد کراچی کی عوام اذیت میں مبتلاہوتی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے وفاقی ،صوبائی ،شہری حکومت اورمتعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ نالوں کی ہنگامی بنیادوں پرصفائی کروائی جائے، بارش کاپانی کوذخیرہ کرنے کیلئے جدیدنظام بنایاجائے ۔پانی کی نکاسی کانظام کومعیاری طرز کابنایاجائے ۔اس موقع محمداکرم سیالوی ،کامران اسحاق ،زبیررضالودھی ،سمیرترابی ودیگرموجودتھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات