پاکستان کے ہر فرد کو ظلم کے خلاف جدو جہد کرنا ہوگی،جے سالک

ہڑپہ میں کرسچین خاندان کے ساتھ ہونے والی پولیس گردی پر احتجاجی تحریک چلائیں گے،سابق وفاقی وزیر

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:05

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہاہے کہ پاکستان کے ہر فرد کو ظلم کے خلاف جدو جہد کرنا ہوگی،ہڑپہ میں کرسچین خاندان کے ساتھ ہونے والی پولیس گردی پر احتجاجی تحریک چلائیں گے،خواتین کی بے حرمتی اور پھر دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ ایسی زیادتی کو برداشت نہیں کرے گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر جے سالک نے گزشتہ دنوں ہڑپہ ساہیوال میں کرسچین خاتون کے ساتھ پولیس کی جانب سے بے حرمتی اور تشدد کرنے پر احتجاج کا اعلان کیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا میرا مقصد ہر مظلوم خواہ اس کا کسی مذہب سے تعلق ہو اس سے ہمدردی کرنا اور انصاف دلانا ہے ہم جلد اپنی جماعت رجسٹرڈ کروا کر تحریک شروع کریں گے ہڑپہ ساہیوال میں ہونے والے مظالم پر شدید احتجاج کرتے ہیں ساہیوال میں ثنا صدف کرسچین پر کانسٹیبل کے تشدد کرنے پر احتجاج کرتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ساہیوال نے ہماری کرسچن برادری پر دہشتگردی کا پرچہ دیا۔دہشت گردی ایکٹ کے مقدمہ میں ہمارے 19افراد پر نامزد جبکہ 58افراد پر نامعلوم ایف ائی ار درج کی گئی جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔