1965 کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید(نشان حیدر)کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

میجر عزیز لاہور کے شیر تھے جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، مرکزی چیئرمین محافظین اسلام و پاکستان موومنٹ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 12:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)مرکزی چیئرمین محافظین اسلام و پاکستان موومنٹ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نی1965 کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید(نشان حیدر) کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہ حق کے شہید و نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے بہادر جنگ ستمبر کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کو ان کے 60ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنگ ستمبر1965 میں وطن عزیز کی خاطر دی گئی میجر عزیز بھٹی شہید کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گی اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میجر عزیز لاہور کے شیر تھے جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

پاکستان کے شہدا کی لازوال قربانیاں قومی تاریخ کا سنہری باب ہیں اور یہ قربانیاں ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہیں گی انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جس بہادری کی تاریخ رقم کی، اس کا نیا باب میجر عدنان نے اپنی جرت سے آگے بڑھایا صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے مزید کہا کہ میجر عزیز بھٹی سے میجر عدنان شہید تک ہمارے جانبازوں نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کی حفاظت کی شہدا کی قربانیاں ہی اصل پاکستان کی کہانی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے جس جرت، استقامت اور شجاعت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا وہ افواجِ پاکستان کی شان و وقار اور ان کی عظیم قربانیوں کی روشن مثال ہے انہوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر یہ ثابت کیا کہ وطن کے محافظ ہر حال میں ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔