
ضروریات پوری نہ ہونے پر بھارتی فوجی پھٹ پڑے، احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے کی دھمکی دیدی
ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:32
(جاری ہے)
اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل سکیورٹی ایکسپرٹ سید محمد علی نے بتایا کہ اس کی 3 بنیادی وجوہات ہیں۔ایک یہ کہ بھارتی افواج میں موارل کے حوالے سے بڑے مسائل پیدا ہو چکے ہیں، سب سے بڑی بات ہے کہ ان کی فوج میں بتدریج یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ ان کی سیاسی اور قومی لیڈر شپ فوج کو دفاع اور قومی سلامتی کے بجائے سیاسی اور قلیل المدتی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے، فوجی جوانوں اور افسران کی جان و مال کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔
دوسرا یہ کہ حال ہی میں جو پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی گئی، یا کشمیریوں پر جو ظلم و ستم کیا جاتا ہے یا پھر اقلیتوں کے خلاف جو ناروا سلوک برتا جاتا ہے اس سے بھی افواج میں موجود ان کمیونیٹیز کے نمائندوں کا مورال بری طرح متاثر ہوتا ہے۔تیسری اور سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان آپریشنز میں جو بھارتی اہلکار اور افسران ہلاک بھی ہوتے ہیں ان کی خدمات اور قربانیوں کو نا تو فوجی لیڈر شپ تسلیم کرتی ہے اور نا ہی سیاسی لیڈر اس کا اعتراف کرتی ہے۔دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان چیزوں کی وجہ سے بھارتی افواج میں مورال کے بڑے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور بھارتی فوجیوں میں یہ یقین بڑھ رہا ہے کہ بجائے اس کے بھارتی فوج کو ایک ذمہ دار ریاستی ادارے کے استعمال کیا جائے انہیں سیاسی مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سید محمد علی نے کہاکہ دنیا کی کوئی بھی فوج ہو اسے ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنے ملک کی عوام اور حکومت کی سپورٹ حاصل ہونی چاہیے، لیکن بھارت میں چونکہ فوج سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے، الیکشن سے پہلے کو فوج کو فالس فلیگ آپریشنز میں استعمال کیا جاتا ہے، بھارتی فوج کے جوانوں کو صرف اس لیے مار دیا جاتا ہے کہ اس کا الزام کشمیریوں یا پاکستان پر لگایا جا سکے، اس سب وجوہات کی بنا پر فوج میں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پروان چڑھتی ہے اور یہ کچھ بھارتی فوج میں ہو رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ہم اپنی سلامتی کے تحفظ اور خود مختاری کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، قطری وزیراعظم
-
خوشگوار ماحول میں ٹرمپ کی قطری وزیر اعظم سے دو گھنٹے طویل ملاقات
-
چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتارکرلیا گیا، ٹرمپ کا دعویٰ
-
ایک دن میں 88.5 بلین ڈالر کما کر لیری ایلیسن نے ایلون مسک کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
-
سعودی عرب میں تیل کی جگہ شمسی توانائی کی بڑی طاقت بننے کی تیاری
-
دوحہ حملے کے جواز میں اسامہ بن لادن کا حوالہ دینا مضحکہ خیز ہے، پاکستان
-
مکہ مکرمہ کی تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز
-
نیتن یاہو کا مغربی کنارہ تقسیم کرنے والے ای ون منصوبے سمیت بستیوں کی توسیع کا اعلان
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر کی سزا کو مایوس کن قرار دیدیا
-
سلامتی کونسل کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر حملوں کی مذمت
-
اسرائیل نے ہمارے ملک کی حدود پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے، وزیراعظم قطر
-
نیپال میں پرتشدد مظاہروں میں اموات 51 ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.