پھل کاشتکاروں کا انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ڈوڈہ میں پابندیوں کا نفاذ جاری، حریت کانفرنس کا نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
ہفتہ 13 ستمبر 2025 18:02
(جاری ہے)
سوپور فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد ملک نے کہا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب مقبوضہ علاقے کے پھلوں کی صنعت تباہی کے دہانے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر معاملے کی طرف فوری توجہ نہ دی تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں رکن اسمبلی معراج ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کیخلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے آج مسلسل پانچویں روز بھی سخت پابندیوں کا نفاذ جاری رہا۔ ضلع میں معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ انٹرنیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکارسڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔پولیس نے مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں اب تک 80 سے زائد افراد گرفتار کیے ہیں جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سیاسی جدوجہد کرنے پر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو بدترین ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے کہ وہ نظر بندوں کی رہائی اورتنازعہ کشمیرکے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے ضلع اسلام آباد کے رہائشی امتیاز احمد گنائی کی کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ “ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انکی فوری رہائی کے احکامات دیے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.