Live Updates

ض*پنجاب کے بیراجز پر پانی کا دباؤ کم، سیلاب کی صورتحال میں بہتری، معین وٹو

گ* دریاؤں میں پانی کی سطح معمول پر، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،فیڈرل فلڈ کمیشن

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:25

ں*سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب کے بیراجز پر پانی کا دباؤ اب کم ہوتا جا رہا ہے، اور سیلاب کی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ وزیرِاعظم نے اس حوالے سے سیلاب کی صورتحال کی خود نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور وفاقی حکومت کی تمام مشینری اس وقت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

معین وٹو کے مطابق، پنجند بیراج پر ابھی بھی بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے، مگر پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ وزارتِ آبی وسائل نے مزید بتایا کہ دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے، اور وہاں بھی پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے۔فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق، دریائے ستلج میں گنڈا سنگ والا پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جس کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ دریائے سندھ میں تربیلا سے تونسہ تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ گدو بیراج پر اونچے درجے کا اور سکھر میں درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔مزید برآں، دریائے چناب میں مرالہ سے تریموں تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور دریائے راوی میں جسراور بلوکی کے مقام پر بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، اور وہاں بھی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔

معین وٹو نے کہا، "پاکستان کی مختلف آبی وسائل کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، اور ہم مسلسل اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سیلاب کی صورتحال پر وزیراعظم خود نگرانی کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ علاقوں میں انتظامات مزید بہتر کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ مشکل سے نمٹا جا سکی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات