ٹرمپ نے پوتین کی امن کی خواہش کا غلط اندازہ لگانے کا اعتراف کرلیا

ٹرمپ نے روسی ہم منصب کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کی اپنی صلاحیت پر شکوک کا اظہار کیا، ذرائع

اتوار 14 ستمبر 2025 11:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کو یوکرین میں جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کی اپنی صلاحیت پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ انہیں یہ اعتراف کرنا پڑا ہے کہ انہوں نے پوتین کے امن کے ارادوں کا غلط اندازہ لگایا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھیوں کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پوتین کی امن کی خواہش کا غلط اندازہ لگایا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے یوکرین میں جنگ کے تناظر میں روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا امکان دوبارہ ظاہر کیا ہے اور اس کے لیے دو شرائط رکھی ہیں۔ پہلی یہ کہ شمالی بحر اوقیانوس کا اتحاد بھی اسی طرح کا قدم اٹھائے اور دوسری یہ کہ نیٹو کے کے رکن ممالک چین پر کسٹم ڈیوٹی عائد کریں۔انہوں نے "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جب نیٹو ممالک روس کا تیل خریدنا بند کر دیں گے تو میں روس پر بڑی پابندیاں عائد کروں گا۔ جب تمام نیٹو ممالک ایسا کرنے پر متفق ہوں گے تو وہ ماسکو پر یہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔