پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن فعال

اتوار 14 ستمبر 2025 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال کان کے وژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن فعال کر دیا گیا ہے،وزیرِ تجارت کی قیادت میں کمیشن نے اپنے کام کا عملی آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ کمیشن کے قیام اور فعال ہونے کا سہرا جام کمال خان کی وژنری قیادت کو جاتا ہے،وزیرِ تجارت کی ہدایت پر فوری طور پر دفتر، بجٹ اور آن لائن شکایتی پورٹل کا قیام اور کمیشن کا فعال ہونا حکومتی عزم اور اصلاحات کا مظہر ہے۔

رِفعت انعام بٹ نے کہا ہے کہ کمیشن سروس و فنانشل رولز جلد مکمل کرے گا۔ اس حوالہ سے عمر داد آفریدی نے کہا کہ کمیشن تجارتی تنازعات کے حل کا نیا شفاف باب کھولے گا۔واضح رہے کہ وزارت تجارت نے کاروباری طبقے کیلئے تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کےپہلے تجارتی تنازعہ حل کمیشن کو فعال کر دیا ہے،وفاقی وزیر جام کمال خان کی قیادت میں پاکستان میں شفاف اور تیز تنازعہ حل کا نظام ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن بزنس کمیونٹی کیلئے امید کی کرن ہے۔