Live Updates

یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں‘ علیمہ خان

پیر 15 ستمبر 2025 13:36

یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں‘ علیمہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جارہے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے سزا سنائی جانی ہے۔

(جاری ہے)

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے، گرفتاریاں ہوں گی، 2 سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا ہے کسی نے بدتمیزی نہیں کی۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ اب پلانٹڈ لوگوں کو ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جارہا ہے، میرے خلاف اور کارکنان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جلدی میں کی جا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات