
مجھے اپنے لیڈرسے اسلئے ملنے نہیں دے رہے انکا مقصد ہے پارٹی تقسیم ہو اور اختلافات بڑھتے رہیں ، علی امین گنڈاپور
پیر 15 ستمبر 2025 22:06

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے لیڈر سے اسلئے ملنے نہیں دے رہے انکا مقصد ہے پارٹی تقسیم ہو اور اختلافات بڑھتے رہیں حکومت کی میں بات ہی نہیں کرتا کیونکہ حکومت تو انکی ہے نہیں سوشل میڈیا کو چھوڑیں ہر بندے کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا ملاقات نہ کرانے کی وجہ پارٹی میں تقسیم ہو اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے پارٹی تقسیم ہو مائننگ بل اور بجٹ بل پاس کرانے پر بھی ملاقات نہیں کرنے دی گئی سینٹ الیکشن پر بھی ملاقاتیں روکی گئیں اب باجوڑ والے معاملے پر ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں یہ چاہتے ہیں ملاقاتیں نہ ہو اور کنفیوژن بڑھتی رہے ملاقات ہونے سے کلیئرٹی ہوتی ہے یہ لوگ کلیئرٹی نہیں چاہتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملاقات کی اجازت نہ دئیے جانے پر کیا میں جیل توڑ دوں یہ ہر ملاقات پر یہاں بندے کھڑے کردیتے ہیں میں چاہوں تو جیل جاسکتا ہوں لیکن جیل توڑنے سے کیا ہوگا اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر ہمارے کچھ لوگ بھی بیوقوف بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو شرم آنی چاہیئے شہداء کے جنازوں پر ایسی باتیں کرتے ہوئے ن لیگ ہر چیز میں سیاست کرتی یے ملک میں جمہوریت تو ہے نہیں اسمبلیاں جعلی بنائی ہوئی ہیں جنازوں پر جانے کی بات نہیں انسان کو احساس ہونا چاہئے اپنے لوگوں کی شہادتوں کے بجائے پالیسیاں ٹھیک کرنی چاہئیں۔
اس سے قبل میں جن جنازوں میں گیا یہ نہیں گئے تو کیا میں اس پر سیاست کرونگا دہشت گردی کے مسئلے کو سنجیدگی سے عملی اقدامات کرکے حل نکالنا چاہئے کسی کا بچہ کس کا باپ کسی کا شوہر کوئی بھی نقصان نہیں ہونا چاہئے‘ اس پر ایک پالیسی بننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنازے کس کی وجہ سے ہورہے ہیں اسکا ذمہ دار کون ہے یہ شہادتیں جس مسئلے کی وجہ ہورہی ہیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا جب تک عوام کا اعتماد نہ ہو کوئی جنگ نہیں جیتی جاسکتی کوئی نہیں چاہتا کسی کے بچے شہید ہوں ہمیں اپنی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا وزیر اعلیٰ بنتے ہی میں نے پورے قبائل کے جرگے بلائے میں نے کہا تھا افغانستان سے بات کرنی چاہیئے انہوں نے یہ کہنا شروع کردیا یہ تو کچھ کر ہی نہیں سکتا ہمارا ایک بارڈر ہے ایک زبان ہے ایک کلچر ہے روایات ہیں ہم نے انکو ٹی او آرز بھیجے 7/8 ماہ ہوگئے کوئی جواب نہیں دیا انہوں نے کہا کہ 2018 میں امن کیوں ہوگیا تھا یہ نہیں ہوسکتا میں پرائی جنگ میں اپنے ہوائی اڈے دوں مذاکرات اور بات چیت کے ایجنڈے پر یہ نہیں آرہے انہوں نے کہا کہ معاملات اس ٹریک پر نہیں جس سے مسائل حل ہوں ہمارے پاس کوئی ایجنڈا ہی نہیں مسائل حل کرنے کا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں سیلاب کی نوعیت مختلف تھی پورے پورے پہاڑی تودے مٹی بستیوں کی بستیاں اور درخت بہہ گئے سیلاب بڑا چیلنج تھا ہم نے کسی حد تک مینیج کرلیا ہے متاثرہ علاقوں میں ابھی امدادی کام جاری ہے ہمارے صوبے میں 400 اموات ہوچکی ہیں وفاقی حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی وعدہ پورا نہیں کیا فارم 47 کے اراکینِ اسمبلی گھوم رہے ہیں صوبے میں لیکن کوئی خاطر خواہ امداد نہیں کی گئی وفاقی حکومت کو جو ذمہ داری نبھانی چاہیئے تھی نہیں نبھائی لیکن میں اس پر سیاست نہیں کرتا ہمیں انکی امداد کی ضرورت بھی نہیں ہم نے ہر چیز پر سیاست کی ایک جنازے رہ گئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.