Live Updates

ترجمان حکومت پاکستان بیرسٹرراجہ انصاری 4 روزہ دورے پر اسلام آباد روانہ

لاہور میں وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک سے ملاقات

بدھ 17 ستمبر 2025 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ترجمان حکومت پاکستان سندھ چار روز دوے پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ،ترجمان بیرسٹرراجہ خلیق الزماں انصاری نے لاہور میں وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک سے ملاقات کی، وزیرِاعلی آفس لاہور میں ہونے والی ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں رہی اور حکومت پنجاب اور سندھ کے درمیان آئندہ کے لئے تعاون اور رابطوں پراتفاق ہوا، ملکی صورتحال، نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں ،سندھ میں سیلاب کی صورتحال اورمتاثرین کی امداد کے لیے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،بیرسٹرراجہ انصاری نے انہیں مسلم لیگ ن سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا،وزیراعلی پنجاب کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے انہیں بتایا کہ وزیراعلی مریم نواز کی متاثرین کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر متبادل جگہ کی فراہمی ،ریسکیو سینٹرز میں کھانے پینے،ادویات اورمتاثرین کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے لیے بھی دن رات کوشاں ہیں،ترجمان حکومت پاکستان راجہ انصاری نے وزیراعلی مریم نواز کے سیلاب زدگان کے لیے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں ہم سندھ میں کوشش کریں گے کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل ک رمتاثرین کو زیادہ سے زیادہ رلیف فراہم کریں دونوں رہنماوں نے اس حوالے سے حکومت پنجاب اور ترجمان حکومت پاکستان آفس کے درمیان متاثرین کو رلیف کی فراہمی تک باہمی روابط تیز کرنے پر زور دیا بعد ازاں ترجمان حکومت پاکستان بیرسٹر راجہ انصاری وزرات اطلاعات کی ہدایت پراسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وفاقی وزیراطلاعات سیملاقات میں سندھ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات