
وکلا برادری نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی پاسداری کے لئے ہراول دستہ کا کردار اداکیا،گورنر پنجاب
بدھ 17 ستمبر 2025 22:50
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پرغریب کسانوں کی فصلوں اورمال مویشیوں کو بہت بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی جماعتیں سیلاب متاثرین پر توجہ دیئے ہوئے ہیں۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صرف باتیں اور دکھاوا نہیں بلکہ عملی طور پر میں ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین میں موجود ہیں اور ان کی بحالی میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس سیلاب متاثرین کے لئے خشک راشن، میڈیکل کیمپ، ادویات اور دیگرضروریات زندگی کی اشیا مہیا کیں ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ علی پور اور دیگر سیلابی علاقوں میں متاثرین کے لئے مزید امدادی ٹرک روانہ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں ملاقات کے لئے آنے والے وفود بھی اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد میں شامل ہورہے ہیں جو کہ قابل ستائش بات ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کو چاہئے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد اور ان کی بحالی میں بھر پورکردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس میں بیٹھ کر تمام تر توانائیاں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے استعمال کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت ہے اور ملک کی خاطر ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ سیلاب متاثرین اورغریب کسان جن کی فصلیں اور مال مویشی پانی میں بہہ گئے ان کی مدداور بحالی میں بھر پور حصہ لیں۔انہوں نے عیش بہادر رانا لا ایسوسی ایٹس کی پاکستان پیپلز پارٹی اور قانون کے شعبے کے لیے خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ عیش بہادر رانا( مرحوم ) جیسے عظیم لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے وکلا سمیت ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں۔اس موقع پر گوجرانوالا وکلابرادری کے وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گوجرانوالا بار کے وکلا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہراول دستے کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے اور جدوجہد کے آگے بڑھانے کے لئے ہمیشہ صف اول میں رہیں گے۔انہوں نے وکلا برادری کے مسائل بھی سنے انہیں حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔
مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر،زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
-
ساہیوال ، زمیندارکو قرض واپسی کے بہانے 10 مسلح افراد نے اغواکرلیا
-
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق ایم این ا ے روشن الدین جونیجو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.