Live Updates

حکومت کا چیئرمین بلاول بھٹو کے مطالبے پر زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنیکا اعلان خوش آئند ہے، راجہ پرویز اشرف

مکئی،گنے چاول کی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں،حکومت فوری نوٹس لے،کٹاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی ایمرجنسی نافذ کی جائے ،سابق وزیر اعظم

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:25

پٹھان کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کا چیئرمین بلاول بھٹو کے مطالبے پر زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنیکا اعلان خوش آئند ہے۔وہ جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کے انتخابی حلقہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

پریس کانفرنس میں جنرل سیکرٹری حسن مرتضی، سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،ڈویژنل صدر سید عنایت علیشاہ،رائے شاہ جہاں بھٹی،احسن رضوی،ارشد جٹ،نعیم دستگیر,افتخار شہزادہ،عظمی اوشو ناصر،فرزند راجہ ،فیاض بھٹی،حسن اشرف بھٹی،راو بابر جمیل،سید علی رضا زیدی،کلیم علی امیر ،اظہر خان شریک تھے ۔

(جاری ہے)

موضع بابو رائے، ہرسا بلہ ،کالونی جنڈ والا,اڈہ پٹھانکوٹ،مو ضع ساہمل اور مو ضع بلڑھکا میں متاثرہ خاندانوں میں 500 راشن بیگز اور خیمے تقسیم کیے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سیلاب سے سب سے زیادہ زراعت سے منسلک طبقہ متاثر ہوا ہے،انشا اللہ متاثرین بہت جلد اپنے گھروں میں آباد ہونگے۔انہوںنے کہاکہ دریائی کٹاؤ نے کئی ایکڑ زمینیں نگل۔لی ہیں،مشکل کا مقابلہ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کا چیئرمین بلاول بھٹو کے مطالبے پر زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنیکا اعلان خوش آئند ہے۔

انہوںنے کہاکہ موضع ساہمل میں 25مربع زمین سیلاب برد ہو چکی ہے،سیلاب زدگان کے مسائل پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینگے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی سیلاب زدگان کی آواز اسمبلیوں اور ایوانوں میں پہنچائے گی۔انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو تباہ ہونیوالی فصلوں کا معاوضہ،مفت کھاد بیج دئیے جائیں، متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر تمام یوٹیلٹی بل اور ٹیکسز مکمل بحالی تک معاف کیے جائیں۔

انہوںنے کہاکہ جس قدر ممکن ہو تباہ حال کاشتکاروں کو انکے پاؤں پر کھڑا کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ہر قسم کی سیاست سے بالا تر ہو کر سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ زرعی پالیسی کو نئے سرے سے مرتب کرنا پڑیگا،سیلاب زدگان اور کاشتکاروں کو پاؤں پر کھڑا کرنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ عالمی اداروں کو امداد کی کال اورحکومت اور فلاحی تنظیموں کو دلجمعی سے کام کرنا ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ مکئی،گنے چاول کی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں،حکومت فوری نوٹس لے،کٹاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا پیغام ہے کہ ہم سے جو بن پڑا متاثرین کیلئے کرینگے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کے ذریعے متاثرین کی نقد مدد کی جائے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں بڑا وقت پڑا ہے۔

اسوقت سب متاثرین کی مدد کریں۔ حسن مرتضیٰ نے کہاکہ پیپلز پارٹی متاثرین کیلئے امدادی لیکر آئی ہے ،اتحادیوں کو ہمیشہ تعمیری مشورہ دیتے ہیں،ہمیں چھوڑ کر جانیوالے آپنی وفاداری ثابت کرنیوالوں سے ہوشیار رہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنیوالے حکمرانوں کو غلط مشورے دیتے ہیں،مریم نواز ایسے لوگوں سے بچیں اور محتاط رہیں۔

انہوںنے کہاکہ موضع ساہمل کی کالونی صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ دریا کا کٹاؤ نہ روکا گیا تو یہ مذید بستیاں تباہ کر دیگا،حکومت یہاں سے نقل مکانی کرانے کی بجائے مدد کرے۔انہوںنے کہاکہ امدادی کاموں میں سیاسی اثر و رسوخ استعمال ہو رھا ہے،اس لیے متاثرین کی بی آئی ایس پی ڈیٹا سے مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کبھی موقع ساہمل کے باسیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا،بے گھر ہونیوالوں کو رھنے کیلئے زمینیں دینے کو تیار ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات