
کو-ابلیشن کے نئے اور جدید طریقہ کار کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج شروع ہونے پر بے حد خوش ہوں۔ مریم نواز
جمعرات 18 ستمبر 2025 19:40
(جاری ہے)
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پنجاب نے پاکستان میں کینسر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی لانے میں لیڈ لی۔
انڈیا سمیت ریجن کے کسی بھی ہسپتال میں کو-ابلیشن مشین موجود نہیں اگر کینسر کے لاچار مریض پر پیسے خرچ نہیں کرنے تو کہاں خرچ کرنے ہیں؟ کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہوگا۔ مریم نوازنے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے ضرورت مند کینسر مریضوں کاعلاج کیا جائے گا۔نواز شریف کینسر ہسپتال ابھی بن رہا ہے اس لیے فوری طور پر میو ہسپتال میں کو-ابلیشن ٹریٹمنٹ شروع کیا۔نیا طریقہ علاج ہونے کی وجہ سے کامیابی کا تناسب کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے۔اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ابتدائی طور پر کو-ابلیشن ٹریٹمنٹ کرانے والے کینسر کے پانچ مریض مکمل صحت یاب ہیں۔ محمد اصغر لیور کے پیچیدہ کینسر کے مبتلا تھے،60 منٹ میں پروسیجر مکمل ہوا، کامیاب آپریشن پر اللہ کا شکر ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کینسر ہو جائے تو پوری فیملی خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ کینسر کا روایتی علاج کرنے پر مریض ذہنی اور جسمانی طور پر ختم ہوجاتے ہیں۔ والدہ کو کینسر کی تکلیف سے گزرتے ہوئے خوددیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو تکلیف اور پریشانی سے بچانے کیلئے میو ہسپتال میں فوری طور پر کو۔ ابلیشن سنٹر قائم کیا گیا۔میو ہسپتال کو۔ ابلیشن سنٹر میں بریسٹ، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کاعلاج کیا جارہا ہے۔کڈنی کینسر کابھی کو ۔ ابلیشن ٹریٹمنٹ کیا جائے گا۔ کو۔ ابلیشن سنٹر میں پتے، بون میرو اور صاف ٹشو کینسر کا علاج جلد شروع کریں گے۔ کو۔ابلیشن مشین سے پانچ لوگوں کا کامیاب علاج حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے کہا کہ5کو۔ ابلیشن مشینیں اور لائیں گے جنہیں نشترملتان، راولپنڈی اور3نواز شریف کینسر ہسپتال میں نصب کریں گے۔نواز شریف کینسر ہسپتال دسمبر میں فنکشنل ہوگا، پہلا یونٹ میں کو۔ ابلیشن سنٹر قائم کریں گے۔ الٹراساونڈ ٹاپ مشین کو۔ ابلیشن میں لیکوڈ نائٹروجن سے آئس بال بنایا جاتا ہے۔کو۔ ابلیشن مشین میں ٹیومر کو منفی198ڈگری پر فریز کرکے بلڈ سپلائی ختم کی جاتی ہے۔کو۔ ابلیشن مشین میں 80ڈگری پر ہیٹ اپ کیا جاتا ہے ۔کو۔ابلیشن کے طریقہ علاج سے کینسر کے صحت مند سیل متاثر نہیں ہوتے۔کو۔ابلیشن سنٹر کیلئے سیکرٹری عظمت محمود،ڈاکٹر محمود اورڈاکٹر شہزاد کریم بھٹی نے دل جمعی سے کام کیا جس پر انہیں شاباش دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کیلئے تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے۔ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی ٹرینڈ کریں گے۔کو۔ ابلیشن مشین طبی سائنس کی دنیا میں حیران کن انقلابی ایجاد ہے۔کو۔ ابلیشن سنٹر کے دروازے پنجاب کے عوام کیلئے تو کھلے ہی ہیں، باقی صوبے کے عوام بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔سرجری ، کیمو تھراپی، ریڈیو تھراپی کے بغیر کینسر کا 60 منٹ میں علاج حیران کن اور خوش آئند ہے۔پاکستان بالخصوص پنجاب کی عوام کی خدمت کاموقع ملنے پر اللہ کا شکر بجا لاتی ہوں۔دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہی میراعزم ہے۔مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.