سرینگر میں مقامی ہوٹل سے ایک پولیس اہلکار کی نعش برآمد ہونے سے خوف و ہراس

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے امیرا کدل میں ایک پولیس اہلکار کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس اہلکار کی نعش ایک ہوٹل سے ملی ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔نعش کی شناخت کانسٹیبل محمد اقبال لون کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ ضلع کپواڑہ کا رہائشی تھا۔ پولیس نےنعش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔