بلاول بھٹو ترقی پسندانہ سوچ اور جمہوری فکر کے ساتھ سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں،حاجی علی مدد جتک

اتوار 21 ستمبر 2025 16:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 37 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ترقی پسندانہ سوچ اور جمہوری فکر کے ساتھ سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو عوامی حقوق کے تحفظ، جمہور کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ایک رہبر کی طرح ہر میدان میں صف اول پر کھڑے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی سیاسی بصیرت اور عوام دوست پالیسیوں کے باعث عوام کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں اور آج پوری قوم اس حقیقت کا ادراک کر چکی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔