پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان، میرعلی ڈویژن کے سابق میئر امیدوار ملک شاہ فیاض وزیر کو نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق

امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

بدھ 24 ستمبر 2025 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان، میرعلی ڈویژن کے سابق میئر امیدوار ملک شاہ فیاض وزیر کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کر دیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان نے ملک شاہ فیاض وزیر کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اس المناک واقعے نے کارکنان اور عوام کو شدید صدمے سے دوچار کیا ہے۔پیپلز پارٹی نے رزمک انتظامیہ اور مقامی اداروں پر زور دیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ اس نوعیت کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ پارٹی نے گورنر خیبر پختونخوا اور صوبائی حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے پر سخت ایکشن لیں اور کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنائیں، کیونکہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے کارکنان پر حملے کیے جا چکے ہیں۔