بلاول بھٹو کے مثبت عمل کی تائید کریں گے،حقائق بتادیئے اب بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا کام شروع ہوتا ہے۔ رضا علی رضوی

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک اتحادکے صدر رضا علی رضوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی کراچی کے لئے تفکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے میئر کراچی پر ان ڈائریکٹ عدم اعتماد کا بھی اظہار کردیا۔ ہم پیپلز پارٹی کی گڈ گورننس کی تعریف کرینگے۔ لیکن کراچی کے حوالے سے انکی معلومات درست کردیں کہ میئر نے کوئی سڑک نہیں بنائی۔

تو توڑے گا کون وہ خود تو کراچی سے مخلص ہیں لیکن میونسپل کمشنر جیسا بھیڑیا انہیں اور انکی پارٹی کو کھانے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔ میئر بھول جاتے ہیں کہ افضل زیدی کو الطاف حسین کی سفارش پر 2015-16میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل لگایا گیا۔ وفاق سے ایم کیو ایم سندھ لائی۔ آج چائنا کٹنگ، جعلی بھرتیاں۔ عدالتوں میں کے ایم سی کے خلاف فیصلے افضل زیدی وجہ ہے اور اسکی مخصوص فرقہ وارانہ ٹیم ہے۔

(جاری ہے)

معظم قریشی جو بیٹ بانٹتا ہے وہ تو آپکے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ رضا عباس زیدی کس کے ایما پر کلیکشن کرتا ہے محسن شیخ دوبارہ کس وعدے پر تعینات ہوا۔ عزرامقیم ایماندار عورت ہے لیکن کیس نہیں جتوا سکتی۔ نیب کی ٹیم کو کیوں اہم عہدے دیئے ہیں۔ کل حیدر آباد سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ تمام او پی ایس ہٹائیں۔ فیصل رضوی کو دونوں عہدوں سے ہٹانے میں ایک کروڑ چیک باونس کے لینے والے کرم اللہ وقاصی کی کتنی مانیں گے۔

کیا کراچی بیچ کر بھاگنا ہے جیسے فیصل رضوی بھاگنے کی تیاری کر رہا ہے۔ میئر بلاول بھٹو کو جواب دیں پنشنرز کے پیسے دس دس سال جعلسازی اور ماروائے قانون رقوم دینے سے نہیں دییے جا رہے۔ شازیہ نامی عورت کی جعلی18گریڈ کی ایل پی سی لا کر اسے ڈائریکٹر کس نے بنوایا۔ میئر وہ ہیں یا نجمی عالم۔ اسلم سموں ہیں یا افضل زیدی۔ سب کرپشن کرپشن کرپشن کھیل رہے ہیں۔

آکر تنخواہوں کا میزانیہ کیسے بڑھ گیا۔ جعلی ایس سی یو جی افسران کی بھرمار کس نے کی فیصل رضوی نے سارے معاملات کی تفصیلات میئر کے خلاف جمع کر رکھی ہے۔ کیا انہیں کالی بھیڑوں کی فکر ہے۔ رضا علی رضوی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ مستقبل میں ساتھ چل سکتے ہیں۔ لیکن وہ کراچی میں غدر ختم کرائیں۔ اپنی نگرانی میں ایک ایک پیسے کا حساب لیں۔ کلک کرپشن کا ریکارڈ لیں اور احتساب شروع کریں۔

رضا اور عثمان سمیت ویسٹ کی قیادت کے خلاف بے رحم آپریشن کریں عہدے بیچنے والوں کو گرفتار عامر بھٹو کے قاتل اور نوازبروہی، جمیل ضیا اور میئر کو فارغ کریں اوررسیز پاکستانیوں کی زمینیں واگزار کرائیں۔ چائنا کٹنگ میں ملوث فیصل رضوی کو ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ دو اکتوبر کو جعلی رپورٹ پیش کرنے اور تیار کرانے پر شاہنواز اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ودیگر کے علاوہ فیصل رضوی، سیف عباس، رضا رضوی۔ اطہر نقوی، معظم قریشی کو گرفتار اور اسکیننگ سے جعلسازی کرکے قبضے کرنے والے افسران اور فیصل رضوی پر مقدمات قائم کئے جائیں۔ عوام کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو کے مثبت عمل کی تائید کریں گے۔ حقائق بتادیئے اب بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا کام شروع ہوتا ہے۔