
پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور مودی کے تمام مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا،بیرسٹرسیف
پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی آزادی، خودمختاری اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
جمعرات 25 ستمبر 2025 19:35
(جاری ہے)
بھارت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر پاکستانی قوم اور ہماری سیکیورٹی فورسز ان سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے۔ ہماری آنے والی نسلیں پاکستان کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو قوم اپنے شہداء کے لہو کی قدر کرے اور اپنے محسنوں کو یاد رکھے، اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے خواتین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہماری بہادر خواتین نے تعلیم، طب، سائنس، ابلاغیات کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور ائر فورس میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت اور قربانیاں ہمارے قومی اتحاد اور ترقی کی ضامن ہیں۔تقریب میں بچوں کے درمیان ملی نغموں اور ٹیبلوز کے رنگارنگ مقابلے ہوئے جن میں بچوں نے اپنے جذبے اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا۔ مشیر اطلاعات نے کامیاب طلبہ کو شیلڈز اور انعامات سے نوازا اور ان کے حوصلے بلند کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ننھے پھول پاکستان کا روشن مستقبل ہیں جو دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔شرکاء نے ملی نغموں اور ٹیبلوز کو زبردست انداز میں سراہا اور قومی جذبے سے لبریز ماحول میں تقریب اختتام پذیر ہوئی۔اختتام پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کا اتحاد، ایمان اور قربانی کا جذبہ ہے۔ پوری قوم اگر ایک ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں جھکا نہیں سکتی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے،وزیراعلی سندھ
-
پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘مریم نوازشریف
-
وزیراعلی مریم نوازشریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پاکستان آج کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا غرور و تکبر مٹی میں ملادے گا ‘رانا تنویرحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ صوابی
-
ٴْظلم کا شکار ہونے والی اونٹی ’’چاندنی‘‘ کا آپریشن، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی
-
وزیراعلی پنچاب محترمہ مریم نوازشریف 29 ستمبر کو فیصل آباد آئیں گی
-
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر معمر شخص جاں بحق
-
سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا
-
ملک میں مثبت اشارے، اچھا وقت شروع ہو چکا ہی: گورنرسندھ
-
ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم انتقال کرگئے
-
حکومت کی پالیسیوں کے باعث معاشرے کا ہر فرد ذہنی دباؤ کا شکار ہی: ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.