وزیر مواصلات کا ملک بھر میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ

سکھر-حیدرآباد اور حیدرآباد-کراچی موٹروے کا جلد افتتاح ہو جائے گا ، وفاقی وزیر عبد العلیم خان کی گفتگو

جمعہ 26 ستمبر 2025 04:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک بھر میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر-حیدرآباد اور حیدرآباد-کراچی موٹروے (جو ملک کی سب سے اہم موٹر وے ہی) کا جلد افتتاح ہو جائے گا r />یہ بات انہوں نے معروف کاروباری شخصیت اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے نومنتخب صدر سردار طاہر محمود کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب کی میزبانی چوہدری عبدالرئوف چیئرمین فیئر ڈیل گروپ آف کمپنیز نے کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سکھر-حیدرآباد اور حیدرآباد-کراچی موٹروے (جو ملک کی سب سے اہم موٹر وے ہی) کا جلد افتتاح ہو جائے گا اور توقع ہے کہ یہ دو سال کے اندر مکمل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سکھر کو کراچی پورٹ سے منسلک کرے گا، جو قومی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مانسہرہ سے کاغان، ناران اور بابوسر ٹاپ تک ایک اور سٹریٹجک منصوبہ زیر غور ہے جو کہ شاہراہ قراقرم کے متبادل کے طور پر موٹروے کی طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ مواقع اور وسائل سے نوازا ہے اور چیلنجز کے باوجود ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کاروباری برادری کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ان کے وکیل کے طور پر کام کرنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے آئی سی سی آئی کے ایک خود کفیل ادارے کے اہم کردار کو اجاگر کیا جو کاروباری برادری کی سہولت کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے وزیر کی توجہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) کی طرف سے پیدا کیے گئے اہم مسائل کی طرف مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد کی منتقلی کی فیسوں اور ایف آر چارجز سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کو دارالحکومت میں معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے کاروبار دوست پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی۔تقریب میں آئی سی سی آئی کے فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین طارق صادق، کونسل ممبران، ایگزیکٹو بورڈ ممبران اور جڑواں شہروں کی معروف کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔