اُمت مسلمہ کے قائدین ،ٹرمپ سے وزیراعظم کی ملاقات پاکستان کو عالم اسلام میں مضبوط دفاعی قوت تسلیم کرنے کا اظہارہے، فاروق حیدر

جمعہ 26 ستمبر 2025 23:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات اور اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان کی عالمی رہنمائوں باالخصوص اُمت مسلمہ کے قائدین کے ہمراہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نے وطن عزیز پاکستان کو نہ صرف عالم اسلام کے اندر سب سے مضبوط دفاعی قوت تسلیم کیا گیا بلکہ اس کے بعد امریکی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر ملاقات کیلئے مدعو کرنے اور عظیم ملک و عظیم رہنما کے طرز پر مخاطب کرنا ایک تاریخ ساز لمحہ تھا، آپریشن بنیان مرصوص میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دینے کے بعد پاکستان کی عالمی حیثیت اجاگر ہوئی ، ا س سے یہ بات ثابت ہوئی کہ دفاعی طورپر ناقابل تسخیر پاکستان نہ صرف ہمارا بلکہ پوری اُمت مسلمہ کیلئے باعث فخر و اہمیت ہے ، پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں اب مزید ممالک شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میںپاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے اندر ایک نئی قوت کے طور پر اُبھرا ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور میاں محمد شہباز شریف کی جوڑی نے دفاعی ، معاشی ، اقتصادی اور عالمی سطح پر پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت مسلمہ کی ہے ۔